مکمل کتاب PDF فارمیٹ میں

فہرست مضامین۔۔نواقض اسلام

Bookmark and Share

 

PDF Download

 
 

فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ

 

 

(آخر میں شیخ محمد التمیمیؒ فرماتے ہیں):

واضح رہے کہ یہ باتیں جن سے آدمی کفر کا مرتکب ہوتا ہے (نواقضِ اسلام) چاہے ہنسی مذاق میں انسان سے سرزد ہوں یا سنجیدگی سے اور چاہے کسی کے خوف سے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور آدمی کافر ہی رہتا ہے۔

ہاں یہ ضرور ہے کہ کوئی آدمی اکراہ کی حد تک مجبور کیا جائے تو تب وہ (کفر کی فردِ جرم سے) مستثنیٰ ہو جاتا ہے لہٰذا یہ سب امور (نواقض اسلام) حد درجہ خطرناک ہیں اور یہی امور کثرت سے واقع بھی ہوتے ہیں۔ پس ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ان سے حد درجہ ہی بچے اور ان میں گرفتار ہو جانے سے ڈرتا رہے۔

ان سب باتوں سے اﷲ کی پناہ جن سے انسان اﷲ کے غضب کا مستحق اور دردناک عذاب کا شکار ہو جاتا ہو۔

 

&&&&&