
|
|
|
|
اﷲ کے کلام سے
(الحَجّ:41-38) سن رکھو! یقینًا سچے مومنوں کے دشمنوں کو خود اﷲ تعٰالی ہٹا دیتا ہے۔کوئی خیانت کرنیوالا ناشکرا اﷲ تعٰالی کو ہرگز پسندنہیں٭ جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کررہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں۔ بیشک انکی مدد پر اﷲ قادر ہے٭ یہ وہ ہیں جنہیں نا حق اپنے گھروں سے نکالا گیا، صر ف ان کے اس قول پر کہ ہمارا پروردگار فقط اﷲ ہے۔ اگر اﷲ تعٰالی لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو عبادت خانے اور گرجے اور مسجدیں اور یہودیوں کے معبد اور وہ مسجدیں بھی ڈھائے جا چکے ہوتے جہاں اﷲ کا نام بہ کثرت لیا جاتا ہے جو اﷲ کی مدد کرے گا اﷲ بھی ضرور اس کی مدد کرے گا۔ بیشک اﷲ تعٰا لی بڑی قوتوں والا بڑے غلبے والا ہے۔ ٭ یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاوؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نمازیں قا ئم کریں اور زکٰوتیں دیں اور اچھے کاموں کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں۔تمام کاموں کا انجام اﷲ کے اختیار میں ہے٭
|