رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
عَن أَبیِ ہُرَیرَةَ رَضِیَ اﷲُ
عَنہ قَالَ قَالَ رَسُولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم المُؤمِنُ القَوِیُّ
خَیروَأحَبُّ اِلَی اﷲِ مِنَ المؤمِنِ الضَّعِیفِ وَ فِی کُلٍّ
خَیرأحرِص عَلَی مَا یَنفَعُکَ وَ استَعِن بِاﷲِ وَ لاَ تَعجَز وَ اِنّ
أصَا بَکَ شَیئ فَلَا تَقُل لَو أ َنِّی فَعَلتُ کَانَ کَذَا وَ کَذَا
وَ لَکِن قُل قَدَرُ اﷲِ وَ مَا شَا ءَ فَعَلَ فَاِنَّ لَو تَفتَحُ
عَمَلَ الشَّیطَانِ٭
(رَوَاہُ المُسلِم)
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:
کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اﷲ تعالٰی کے نزدیک
قوی مومن ضعیف مومن سے زیادہ اچھا اور محبوب ہے اور ہر ایک میں خیر اور
بھلائی ہے۔ تم ان کاموں کی حرص کرو جو تمہارے لیے مفید ہیں۔(یعنی آخرت
میں کام دیں گے) اور اﷲ سے مدد مانگواور ہمت مت ہارو اور جو تجھ پر
کوئی مصیبت آئے تو یوں مت کہہ کہ اگر میں ایسا کرتا یا ایسا کرتا تو یہ
مصیبت نہ آتی ، لیکن یوں کہو کہ اﷲ تعالٰی کی تقدیر میں ایسا ہی تھا جو
اس نے چاہا کیا اور اگر مگر کرنا شیطان کے لیے راہ کھولنا ہے۔‘