سرورقسابقہ شمارےفورمسمع و بصرہم کونمددگار بنیںمستقبل میںرابطہ

 فہرست مضامین ایقاظ جولائی 2008

Download in PDF forma

السلام علیکم

قارئین کرام! عرصہ سات سال سے جاری سہ ماہی ایقاظ، اپنے تحریری سفر کا کچھ حصہ گو طے کر آیا ہے، تاہم اپنے قارئین تک پہنچنے کے معاملہ میں اس کا بہت سفر ابھی باقی ہے۔
یہ طے کرنا تو آپ پر ہے کہ یہ پرچہ آپ کی نظر میںکس لائق ہے، بہرحال اگر آپ اپنے علاوہ قارئین تک بھی ایقاظ کو پہنچانے کا ایک ذریعہ بن سکتے ہیں تو حضرات اس معاملہ میں یہ آپ کی توجہ اور تعاون کا حد سے بڑھ کر ضرورت مند ہے۔

اس سہ ماہی میں ہماری ایک نئی کتاب منظر عام پر آئی ہے، عنوان ہے ”مسلم ہستی کا احیاء“۔ ترمیم واضافہ کے ساتھ ایقاظ کی کچھ سابقہ تحریروں کے علاوہ، اس میں تین فصول نئی شامل ہیں، ایک اس بار کا اداریہ یعنی ’مسلم ہستی کی سماجی جہتیں‘ دوسری، ’اخلاقی جہتیں‘۔ جبکہ تیسری فصل شمارہ کی ضخامت بڑھ جانیکے پیش نظر اس بار شامل نہیں کی جارہی، اسکا عنوان ہے ’اعمال پر محنت‘۔کتاب کا کچھ تعارف بھی آپ اس شمارہ میں پڑھیں گے۔

حالیہ شمارہ میں دیے جانے والے بعض دیگر مضامین بھی ہوسکتا ہے ہمارے اس بار کے اداریہ کی بعض جہتوں کو ہی واضح کرتے نظر آئیں۔

قارئین! سوال وجواب کا سلسلہ بھی ایقاظ میں شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آپکے بھیجے ہوئے بعض تبصرے اور مراسلے بھی ایقاظ میں شائع کئے جاسکتے ہیں۔

’رو بہ زوال امیریکن ایمپائر‘ دوسرے ایڈیشن کیلئے ایک فصل ترتیب نو کے ساتھ دی گئی ہے، جس کا عنوان ہے ’مبشرات‘۔ یہ فصل ایقاظ کے حالیہ شمارے میں بھی شامل ہے۔

امت کے بیرونی محاذوں پر ہونے والی پیشرفت بھی حالیہ شمارہ کا ایک خاصا حصہ لے گئی ہے۔ دار الاسلام کے مختلف گوشوں پر قابض دشمن، اللہ کے حکم سے بہت بڑے بڑے بحرانات کے منہ میں جانے کو ہیں اور اس سال کے آخر تک خاصا سفر ہونے کا امکان ہے۔ موسم گرما میں جہادی عمل عروج پر چلا جاتا ہے۔ قارئین آئیے دعا کرتے ہیں کہ یہ گرما کافروں پر بے حد بھاری ہو اور اہل اسلام کیلئے نوید فتح لے کر آئے۔ آمین