سرورقسابقہ شمارےفورمسمع و بصرہم کونمددگار بنیںمستقبل میںرابطہ

فہرست مضامین ایقاظ جنوری 2009

Download in PDF format


فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے:

عن عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما، قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول:

” ان اللہ لا یقبض العلم انتزاعاً، ینتزعہ من العباد، ولکن یقبض العلم بقبض العلماء، حتیٰ اذا لم یبق عالماً، اتخذ الناس رؤوساً جہالاً، فسئلوا، فافتوا بغیر علم، فضلو و اضلوا“ (صحیح البخاری، کتاب العلم، باب: کیف یقبض العلم)

بروایت حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما،کہا:

سنا میں نے رسول اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ فرما رہے تھے:

”بے شک اللہ علم کو یوں قبض نہ کرے گا کہ اس کو بندوں سے کھینچ کر لے لے، بلکہ وہ علم کو قبض کرے گا علماءکو قبض کر کر کے۔ یہاں تک کہ جب وہ (ان کے لئے) کوئی عالم نہ رہنے دے گا، تو لوگ جاہلوں کو ہی اپنا بڑا مان لیں گے، تب ان سے فتوے پوچھے جائیں گے، تب وہ بغیر کسی بھی علم کے فتوے دینے لگیں گے۔ تب وہ خود بھی بھٹکیں گے اوروں کو بھی بھٹکائیں گے “