|
|
|||||||||
قارئین کرام! ایقاظ، تحریر و تالیف کی صورت میں جو ایک پیغام سامنے لانے کی اب تک کوشش کرتا آیا ہے، عین ان خطوط پر تعلیم وتربیت پر مبنی بعض عملی پروگراموں کا بھی اب آغاز کرنا چاہتا ہے.... اور اِس معاملہ میں آپکو شریک خیال کرنے کا بھی خواہشمند ہے۔
اس بار کے اداریہ سے جس سلسلہ
ء مضامین
کا از سر نو آغاز ہو رہا ہے.. ان مباحث کے سرے لگنے کا انتظار کئے بغیر
بھی، کچھ حرج نہیں کہ قارئین کے ساتھ اپنے بعض ’عملی پروگرام‘ زیر بحث
لے آئے جائیں....! ہمارا خیال ہے، اپنے ان قارئین کیلئے جو یہ جاننے
میں دلچسپی رکھیں، یہ ذکر کر دینا خالی از فائدہ نہ ہوگا کہ: - ان فکری و منہجی بنیادوں پر جو ایقاظ کا موضوع چلی آئی ہیں، ایک تعلیمی، تربیتی اور سماجی عمل کو پروان چڑھانے اور مختلف طبقوں کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے دعوت، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور سماجی تاثیر کی حامل اجتماعی سرگرمی کے کچھ ماڈل سامنے لانے پر کام ہو۔ - ایقاظ میں اب تک دعوت کی کچھ ابتدائی فکری بنیادوں کو ہی واضح کیا جاتا رہا ہے البتہ دعوت کے زیادہ مفصل خدوخال سامنے لانے کیلئے نسبتاً ایک زیادہ مرتب انداز میں علمی کام ہونا ضروری ہے۔ جس کیلئے ایک ’ریسرچ ڈیسک‘ یہاں کی فکری ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے انقلابی بنیادوں پر کام کرے، عالم اسلام کے صاحب منہج علماءکو اپنی پشت پر رکھتے ہوئے یہاں کے مختلف شعبوں کی علمی، منہجی و تحریکی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا مقدور بھر حصہ ڈالے۔ - جبکہ عام طبقوں تک عام فہم انداز میں بات پہنچانے کیلئے ”سہ ماہی ایقاظ“ کے علاوہ (جوکہ ’علم ِ تحریک‘ کے طلبہ کو سامنے رکھ کر لکھا جاتا ہے) کچھ اِبلاغی ذرائع اختیار کرے۔ - علاوہ ازیں، نوجوانوں کیلئے روزمرہ بنیاد پر کچھ تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں کا اجراءہو۔ ادارہ ایقاظ، اس ”مکتب“ کا آغاز اسی سال سے کرنا چاہتا ہے.... خیال ہے کہ اِس پروگرام کے آغاز کیلئے پنجاب کے شہر لاہور کو مرکز بنایا جائے۔ وہ سب احباب جو اِن منصوبوں میں ہمارے مددگار و متعاون ہونا اپنے وقت اور وسائل کا ایک اچھا مصرف سمجھیں، ان سے درخواست ہوگی کہ وہ ہم سے رابطہ فرمائیں۔ |