سرورقسابقہ شمارےفورمسمع و بصرہم کونمددگار بنیںمستقبل میںرابطہ

فہرست مضامین ایقاظ اپریل 2009

   

اللہ کے کلام سے

 قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ  وَأُمِرْتُ لأنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ   قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ   قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَهُ دِينِي   فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُمْ مِنْ دُونِهِ قُلْ إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلا ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ   لَهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ذَلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ   وَالَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَى فَبَشِّرْ عِبَادِي   الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ وَأُولَئِكَ هُمْ أُولُو الألْبَابِ

سورۃ زمر 18-11

” کہو: مجھے حکم ہے کہ میں بندگی کروں اللہ کی، اُسی ایک کیلئے دین کو خالص کر رکھتے ہوئے۔ اور مجھے حکم ہے کہ سب سے پہلا فرماں بردار میں بنوں۔ کہو: میں ڈرتا ہوں، اگر میں اپنے رب کے حکم سے سرتابی کروں، ایک بڑے دن کے عذاب سے۔ کہو: میں تو اللہ ہی کی بندگی کروں گا، اُسی ایک کیلئے اپنے دین کو خالص کر رکھتے ہوئے، تم جس کی چاہو بندگی کرتے پھرو۔ کہہ دو: یقین کر لو، ہار جانے والے دراصل وہ ہیں جو قیامت کے روز اپنا آپ اور اپنا اہل و عشیرہ ہی ہار بیٹھیں گے۔ خبردار! یہی ہے کھلی ہار۔ ان کیلئے سائبان ہوں گے آگ کے اوپر سے اور آگ ہی کے سائبان نیچے سے۔ یہ ہے وہ چیز جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، تو اے میرے بندو مجھ سے ڈرو۔ اور وہ لوگ جو دامن کش ہوئے طاغوتوں سے، کہ ان کی بندگی کرنے لگیں، اور جو پلٹ پلٹ کر اللہ کی جانب رجوع کرنے لگے، ان کیلئے نویدِ مسرت ہے، تو پھر (اے نبی) نویدِ مسرت دے دو میرے اِن بندوں کو جو کان لگا کر بات کو سنتے ہیں اور اس کے بہترین (پہلو) کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت بخش دی ہے، اور یہی ہیں عقلوں والے“