|
|
||||||
قارئین کرام! ایقاظ کے اِس بار تاخیر سے آنے کے کچھ خصوصی اسباب ہوئے ہیں، جن میں قابل ذکر، مکتب ایقاظ کا لاہور میں قیام اور اس سے متعلقہ اہم امور ہیں۔ اِسی مصروفیت کے باعث ایقاظ کو موصول ہونے والے کچھ اہم سوالات کا جواب نہیں دیا جا سکا۔ اِس کی تلافی ان شاءاللہ آئندہ شمارہ میں کر دی جائے گی۔ ہمیشہ کی طرح اِس بار بھی ہمیں کچھ مراسلے موصول ہوئے ہیں۔ ایقاظ کے کچھ مضامین کی بابت محض پسندیدگی یا عدم پسندیدگی پر مبنی مراسلے ایقاظ میں شائع کر دیے جانا ظاہر ہے کہ قارئین کے وقت اور توجہ کا کوئی اچھا مصرف نہیں۔ البتہ کوئی تبصرہ ہو، کوئی علمی یا فکری ملاحظہ جو آپ قارئین ایقاظ کے سامنے رکھنا چاہتے ہوں، یا ایقاظ کے موضوعات اور مضامین سے ہٹ کر بھی اگر کوئی اہم چیز قارئین کے سامنے لانا فائدہ خیال کرتے ہوں، تو اس کیلئے ایقاظ میں ’مراسلوں‘ والا کالم آپ کی خدمت میں ضرور حاضر ہے۔ قارئین! یقینا آپ رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہوں گے۔ اِن تیاریوں کا ایک حصہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ذہنی اور روحانی طور پر آدمی اُس فضا میں آجائے جو اِس عظیم عمل کا حق ادا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درکار ہے ۔ اِس سلسلہ میں آپ کو مطلع کرنا فائدہ مند ہو گا کہ ایقاظ میں وقتا فوقتا چھپنے والے عبادتِ صوم سے متعلقہ مضامین یکجا کر کے شائع کر دیے گئے ہیں۔ عنوان ہے ”مضامین رمضان.. صیام اور بندگی کے معانی“۔ یہ کتابچہ اب کتب خانوں پر دستیاب ہے اور ہم سے بھی بذریعہ وی پی طلب کیا جا سکتا ہے۔ پسند فرمائیں تو اِسے خود پڑھیں اور دوسروں کو پڑھائیں۔ علاوہ ازیں، رمضان سے متعلقہ یہی مضامین اب صوتی شکل میں بھی لائے گئے ہیں۔ سٹالوں پر یہ آڈیو سی ڈی دستیاب ہو گی۔ حضرات! مکتب ایقاظ اپنے قیام کے بعد جس چیز کو ترجیحی بنیادوں پر لینا چاہتا ہے وہ یہ کہ ایقاظ کے افکار میں دلچسپی رکھنے والے اصحاب کے ساتھ فرداً فرداً سیر حاصل نشست کی جائے تاکہ ایک بہتر سطح پر تبادلۂ آراءہو اور تعاون علی البر والتقویٰ کی کچھ مفید صورتیں تلاش ہوں۔ رابطہ میں دلچسپی رکھنے والے احباب مسؤل مکتب برادر ریحان شفیع سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ |