سرورقسابقہ شمارےمطبوعات ایقاظفورمسمع و بصرہم کونمددگار بنیںرابطہ

فہرست مضامین ایقاظ جولائی 2009

Download in PDF Format

  قارئین کے مراسلے

مولانا مودودی کا کام فتنۂ انکارِ سنت کے محاذ پر بھی قابل ذکر ہے

محمد سفیر ، راولپنڈی

   

مولانا مودودیؒ کے بارے میں آپ نے جن تاثرات کا اظہار فرمایا ہے وہ یقینا درست ہیں ۔ اللہ کرے تمام دینی لٹریچر اور علماءکے لٹریچر کا فالو اپ کیا جائے اور جہاں جھول یا کمی ہو اس کی نیک نیتی سے نشان دہی کی جائے ۔

البتہ آپ نے مولانا کی خدمات میں ایک چیز کا ذکر نہیں فرمایا ۔ جہاں مولانا نے قادیانی ، سوشلسٹ اور دیگر طبقات باطلہ کا پوسٹ مارٹم کیا وہیں خاص طور پر ایک اور ضلالت و گمراہی کے سلسلے کی کڑی یعنی فتنہ انکار سنت پر بھی مولانا نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ بھی حقیقت ہے پاکستان میں دوسرے علماءکے کام کے مقابلے خاصی قدرومنزلت کا حامل ہے ۔ شاید آپ سے سہواً اس کا ذکر رہ گیا ۔ صرف توجہ کے لئے یہ گذارشات ہیں ۔

محمد سفیر ، راولپنڈی