|
|
|||||||||
برطانیہ کے معروف اخبار میں ایک دلچسپ خبر چھپی ہے۔اس خبر کے مطابق برطانیہ کی ایک سیکوریٹی ایجنسی جس کا نام MI5 (ایم آئی پانچ) ہے، نے برطانوی مسلمانوں سے جاسوسی کا کام کرانے کے لئے بلیک میلنگ کا سہارا لیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پہلے مسلمانوں کو کسی جھوٹے مسئلے میں پھنسادیا جاتاہے۔ مثلاً کسی کو ائر پورٹ پر کئی گھنٹے تفتیش کے نام پر روک دیا جاتا ہے۔ کسی کو تحقیقات کے نام پر نظر بند کردیا جاتا ہے۔ جب ان کی ہمت جواب دینے لگتی ہے تو پھر ان سے کہا جاتا ہے کہ اگر وہ ان کے لئے جاسوسی کا کام نہیں کریں گے تو ان کو دہشت گردیا کم از کم مشکوک قرار دیا جائے گا۔ پھر وہ کہیں بھی سفر نہیں کر سکیں گے۔ اس معاملے میں کئی لوگوں نے پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے اوراب انصاف کی امید میں کھل کر میڈیا کے سامنے بھی آگئے ہیں۔برسوں سے آزادی اور انصاف کا علمبردار اب اپنی حفاظت کے لئے بلیک میلنگ جیسے جرم پر مجبور ہے ، کیا واقعی یہ اس قابل ہیں کہ ہم مسلمان کشکول لے کر ان سے انصاف کی بھیک مانگتے رہیں۔ |
|||||||||