سرورقسابقہ شمارےفورمسمع و بصرہم کونمددگار بنیںمستقبل میںرابطہ

مکمل شمارہ

تحریک<< وقائع

Download in PDF format

 

سن دو ہزار سات اور ہمارے سلسلہء مضامین کا دوسرا حصہ

 

کچھ بہت سی بحثیں جو یہاں کی قومی زندگی میں چھڑی ہی رہتی ہیں 2007ء کو بعض تاریخی جہتوں سے ایک خاص حوالہ کے طور پر دیکھتے ہوئے کچھ زیادہ گرمجوشی سے چھڑ گئی ہیں....

2007 میں سراج الدولہ کی دولت کا سقوط ہوئے ڈھائی سو سال مکمل ہوئے جس کی تاریخ 1757ءبتائی جاتی ہے۔ برصغیر کی جنگ آزادی کو ڈیڑھ سو سال پورے ہوئے جس کی تاریخ 1857ءمشہور ہے۔ انگریز اقتدار سے آزادی پانے کے واقعہ پر ساٹھ سال مکمل ہوئے جو کہ 1947ء میں پیش آیا۔ بعض لوگ تو اسی سال کے حوالے سے تین سو سال پیچھے تک گئے جب مارچ 1707ءمیں اورنگزیب عالمگیر کی وفات ہوئی اور جو کہ برصغیر میں مسلم اقتدار کے ایک ’تیز تر‘ زوال کا نقطہء آغاز ہے۔

ان سب حوالوں کے تازہ ہوتے ہی جو موضوعات یہاں بکثرت زیربحث آنے لگتے ہیں وہ ہیں خاص اپنی پچھلی صدی ڈیڑھ صدی کی پیشرفت اور مستقبل سے وابستہ امیدیں، امکانات اور توقعات اور پھر انہی دو چیزوں کی روشنی میں بطور قوم ہمارا لائحہء عمل اور کیا ہونا چاہیے اور کیا نہ ہونا چاہیے پر گفتگو۔

اتفاقاً، اپنے سلسلہ مضامین ”توحید تحریک تا معاشرہ“ کا پہلا حصہ ہم کچھ ہی دیر پہلے مکمل کر آئے اور اب اس کا دوسرا حصہ شروع ہونے والا تھا جس کا موضوع ”موحد معاشرہ نہ کہ تیسری دنیا“ رکھا گیا۔ سلسلہء مضامین کا یہ دوسرا حصہ پورے کا پورا دراصل انہی موضوعات سے بحث کرتا ہے جن کی جانب ابھی اوپر اشارہ ہوا۔

یہی وجہ ہے کہ ہم نے کتاب کے حصہ اول کے ابتدائیہ کو، جو کہ ہم اس بار اداریہ کے طور پر دینا چاہتے تھے، ایک مضمون کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کتاب کے سلسلہء دوئم کا پہلا مضمون ہی اس بار اداریہ کے طور پر دے رہے ہیں۔

ہم کوشش کریں گے کہ سلسلہ مضامین کے اس جزو دوئم کا زیادہ حصہ ہم اس سال سمیٹ لیں۔

حصہء اول اس وقت کتابی صورت میں دستیاب ہے حصہ دوئم جو کہ حالیہ اداریہ سے شروع ہو رہا ہے کا صحیح سیاق وسباق جاننے کیلئے حصہ اول دیکھ رکھنا مناسب تر ہوگا۔

******

ہمارے کچھ اصحاب کی ایک طویل محنت کے بعد ایقاظ کا ویب سائٹ اپنی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرگیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے احباب سائٹ پر تشریف لے جائیں تو ان شاءاللہ مفید اشیاءپائیں گے۔

******

مطبوعات ایقاظ کی جانب سے ایک اور کتاب بھی شائع کی گئی ہے جو کہ شیخ سفرالحوالی کی کتاب کا اردو استفادہ ہے بہ عنوان ’روز غضب‘ زوالِ اسرائیل پر انبیاءکی بشارتیں۔ توراتی صحیفوں کی اپنی شہادت‘۔ کتاب کے پھیلائے جانے میں تعاون کی درخواست ہے۔

******