اعلانات
محترم قارئین السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ایقاظ ایک غیر تجارتی اور دعوتی رسالہ ہے جو چند اصحاب خیر کے تعاون سے چھپ رہا ہے مگر ایک خاص سطح سے آگے نہیں بڑھ رہا یہ کمی ایک تحقیقاتی مرکز سے دور ہو سکتی ہے جو ایقاظ ہی کے زیر نگرانی کام کرے اور جس سے ایقاظ کا معیار بلند ہو ، طبع زاد مضامین میں اضافہ ہو اور جس سے اردو خواں طبقے کی بر وقت فکری رہنمائی میں کوئی کردار ادا کیا جا سکے۔ ترقی یافتہ ممالک باوجود مادہ پرست ہونے کے اپنی قوم کا شعور بلند کرنے اور قومی مفادات کو راسخ کرنے کیلئے ہزاروں خیراتی ادارے زر کثیر سے چلاتے ہیں اور اسی کے زور پر اقوام عالم پر ان ممالک کا رعب اور دبدبہ برقرار ہے امت محمد کو بھی جیتے جاگتے اور گرد و پیش سے تعامل کرتے اسلام کی ازسرنو ضرورت ہے۔ یہ کام کثیر سرمائے ،محنت،اخلاص نیت اور تربیت یافتہ ایمانی نفوس کے سرگرم عمل ہوئے بغیر ممکن نہیں ۔ ایقاظ کے پیش نظر کچھ ایسا ہی کام ہے جس کے لئے آپ سب احباب کا اخلاقی،فنی اور مالی تعاون درکار ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ایک ہی تیر کی نسبت سے تین آدمیوں کو بہشت میں داخل کرنے والا ہے، تیر کا بنانے والا، پکڑوانے والا اور چلانے والا۔ اس تحریری جدوجہد میں ہمیں جس معاونت کی ضرورت ہے وہ ایقاظ کے سہ ماہی اشاعت تک محدود نہیں، ایقاظ میں چھپنے والے اداریوں میں سے سات مضامین ایسے ہیں جنہیں معمولی ترمیم و اضافہ کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کر دینا ہمارے نزدیک فائدہ سے کم نہیں ان کتب کی اشاعت کا تخمینہ دو لاکھ (200000) روپے سے زائد ہے ۔ منتخب شدہ مضامین یہ ہیں :
دعوت
کا منہج کیا ہو(محمد
قطب اردو استفادہ
حامد
کمال الدین)،روز
غضب (ڈاکٹر سفر
الحوالی)، شرح
رسائل توحید (حامد
کمال
الدین)، جہاد
کی سمت (حامد کمال
الدین)، قومی
ریاستیں یا دارالاسلام،
جمہوریت کا عقیدہ
سے تصادم، ایمان
کا سبق۔
رابطے کے لئے ایقاظ فاروم کا پتہ ہے
http://forum.eeqaz.com
admin@eeqaz.com
عطیات اور مالی تعاون کے لیے ایقاظ کا اکاؤنٹ ہے: 130101018157
بنام
Shahzad Ahmad & Mohammed Shahid
Askari Commercial Bank
Abdali Road Branch, Multan,Pakistan
خیر اندیش
ادارہ ایقاظ